ایک نیوز نیوز: لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ جس میں ایک بچے کو زخموں سے چور حالت میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 2 یتیم بچوں پر ان کی خالہ اور خالو نے بہیمانہ تشدد کیا ہے۔ بچوں کی شناخت 8 سالہ حسنین اور 6 سالہ مریم کے نام سے ہوئی ہے۔ جن پر مبینہ طور پر ڈنڈوں اور بلیڈز سے تشدد کیا گیاہے۔
لاہور کے ان بچوں کا قصور یہ تھا کہ ان کے والدین بچپن میں وفات پا گئے۔
— Asif Chaudhry (@asif_28) August 26, 2022
پھر خالہ اور خالو نے ملازم رکھ لیا۔
غلطیوں پر دونوں نے یتیم 8 سالہ حسنین اور 6 سالہ مریم پر ڈنڈوں، بلیڈز سے تشدد کی انتہا کر دی۔
ایک پولیس ملازم بلک کر رو پڑا جب حسنین بولا انکل ہمیں امی، ابو کے پاس لے جاؤ۔ pic.twitter.com/QRkSBG7Xgt
دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے سرکاری اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک تصویر شیئرکی ہے۔ اس کے ساتھ لکھا ہے کہ ٹاؤن شپ پولیس نے ملزم سرفراز کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ بچوں کے والدین میں طلاق ہوچکی ہے۔
— DIG Operations Lahore (@DIGOpsLahore) August 27, 2022
بچے اپنے والد اویس کے پاس اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں، دونوں بچے اپنی حقیقی والدہ کو ملنے لاہور آئے تو سوتیلے والد سرفراز نے ان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔