ایک نیوز نیوز: کورونا مثبت آنے کے بعد امیتابھ بچن نے اپنے قرنطینہ والے کمرے سے ایک نیا بلاگ پوسٹ کیا ہے۔ جس میں انہوں نے اپنی ٹیم اور سٹاف کو مینیج کرنے کی بات کی ہے، اس سارے عمل میں وہ خود بھی شامل ہیں۔
انہوں نے لکھا ہے کہ انہیں اپنی ٹیم کے ایک نئے ممبر کو تربیت دینے میں بہت مشکل درپیش آئی لیکن ان کے قرنطینہ میں اس اکیلے نے ان کے تمام کام کرلیے۔
انہوں نے لکھا کہ اپنی ٹیم کو کام کہنا اور کروانا بہت آسان ہے لیکن ایک دم سے اپنے تمام کام خود کرنا، (جس میں بستر کی صفائی، باتھ اور ٹائلٹ کی صفائی اور فرش دھونا شامل ہے) کرنا بہت مشکل ہے۔ اس کے علاوہ پلگس اور سوئچس خود تبدیل کرنا، اپنی چائے، کافی یا سنیکس خود بنانا، اپنے کپڑوں کی الماری کو خود صاف کرنا، اپنی کالز اور پیغامات پر خود جواب دینا، اپنی ادویات کسی نرس کے بغیر خود کھانا سمیت بہت سے کام خود کرنا مشکل لگتے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ یہ زندگی کا ایک حصہ ہے اور وہ اس تجربے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ اس کے ساتھ یہ احساس ہونا بہت بڑی بات ہے کہ جو وہ ایک مرتبہ کر رہے ہیں وہ ان کا سٹاف ان کے لیے دن میں متعدد مرتبہ کرتا ہے۔
یاد رہے کہ امیتابھ بچن نے منگل کی رات اعلان کیا تھا کہ انہیں کورونا مثبت آیا ہے اور انہوں نے درخواست کی تھی کہ جو لوگ بھی ان سے ملے ہیں وہ بھی احتیاط کریں۔