ایشیاء کپ: افغانستان کا شاندار آغاز، سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست

Aug 27, 2022 | 18:39 PM

ایک نیوز نیوز: ایشیاء کپ کا آج سے افتتاح ہوچکا ہے۔ افغانستان نے ایشیاء کپ کے پہلے میچ میں شاندار فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

ایشیاء کپ کے پہلے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جوکہ ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا۔  افغانستان کی تباہ کن باؤلنگ لائن کے سامنے سری لنکا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ 

سری لنکا نے افغانستان کو جیت کے لیے 106 رنز کا ہدف دیا۔ سری لنکن بلے باز بھانوکارجا پاکسا 38 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ دوسری جانب فضل حق فاروقی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

دوسری جانب افغانستان کی ٹیم نے سری لنکا کے 106 رنز کے ہدف کو محظ 11ویں اوور مٰیں پورا کرلیا۔ افغانستان کے بلے باز حضرت اللہ زازئی 37 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ افغانستان کی ٹیم نے 10 اعشاریہ 1 اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔ 

مزیدخبریں