ایک نیوز نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ اس دوران آرمی چیف گوٹھ صدوری، لاکھڑا، لسبیلہ میں قائم فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپ گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سیلاب سے متاثرہ مقامی لوگوں کی خیریت دریافت کی۔ اس کے علاوہ امدادی کارروائیوں میں مصروف فوجیوں سے بھی ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہر اک تک پہنچنے، بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، چاہے کتنی ہی محنت درکار ہو۔ پاکستانی عوام ہماری ترجیح ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-27/news-1661607123-1942.mp4
آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کی مدد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ ہمارے ملک کے لوگوں کا تحفظ، بہبود سب سے زیادہ مقدم ہے۔ اس لیے جب تک ہر اک سیلاب متاثرہ تک نہ پہنچے، بحالی نہ ہو جائے، چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ آرمی چیف نے واضح کیا کہ اہل وطن کا تحفظ اور فلاح سب سے پہلے ہے۔ سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔