لاہور میں نشے کے عادی جوڑے کی لاشیں برآمد

Aug 27, 2022 | 16:46 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔  

پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز 5 کے بی بلاک میں گھر سے 35 سالہ ذیشان اور اس کی 30 سالہ اہلیہ غفرہ کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  دونوں افراد کمرے میں سو رہے تھے، شام کو مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ 

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے جاں بحق جوڑا نشے کا عادی تھا۔ پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں۔ پولیس نے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔ واقعہ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے۔ 

مزیدخبریں