چوہدری پرویزالٰہی سے نوابزادہ منصورعلی خان کی ملاقات، فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے چیک دیا

چوہدری پرویزالٰہی سے نوابزادہ منصورعلی خان کی ملاقات،
کیپشن: چوہدری پرویزالٰہی سے نوابزادہ منصورعلی خان کی ملاقات،

ایک نیوز نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے صوبائی وزیر مال نوابزادہ منصور علی خان کی ملاقات ہوئی۔ نوابزادہ منصور علی خان نے چودھری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے چیک دیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-27/news-1661600470-5979.mp4

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے مالی امداد کے چیک پر نوابزادہ منصور علی خان کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے سیلاب متاثرین کی مدد کے جذبے کو سراہا ، کہا متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے آگے آنا عبادت سے کم نہیں۔ مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ یقین ہے قوم متاثرین کی بحالی اور آباد کاری کے کارخیر میں بھرپور حصہ ڈالے گی۔ حکومت پنجاب متاثرین کی مدد کے لئے تمام ممکنہ وسائل مہیا کر رہی ہے۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا پنجاب حکومت کی سیاسی و انتظامی ٹیم ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کی نگرانی کے لیے فیلڈ میں موجود ہے۔ جنوبی پنجاب میں غیر معمولی بارشوں و سیلاب سے غیر معمولی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ تباہ کاریوں کوالفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ یہ وقت اختلافات بھلا کر مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کرنے کا ہے۔ اصل سیاست اس وقت دکھی انسانیت کی خدمت ہی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمرصاحب اور سینیٹر و عمران خان کے چیف آف سٹاف شبلی فراز صاحب سے ٹیلیفون رابطہ ہوا۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا میری طرف سے عمران خان صاحب سے درخواست کریں کہ سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کریں، سیلاب کی تباہ کاریوں سے پورا ملک متاثر ہوا ہے،سب کام چھوڑ کر سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے بڑھنا چاہیے۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ سڑکوں، سکولوں، ہسپتالوں کی دوبارہ بحالی کیلئے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی،خوارک اور ادوایات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فصلوں کے نقصان کا ازالہ کریں گے اور مکانات دوبارہ بنا کر دیں گے،سیلاب سے متاثرین کی بحالی تک ہم چین سے نہیں بیٹھے گے۔