ایک نیوز نیوز: پنجاب ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پی پی 139 شیخوپورہ میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق رانا تنویر حسین کو انتخابی مہم میں شرکت سے منع کیا گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے رانا تنویر کو تحریری وضاحت کیلئے 30 اگست کو طلب کر لیا ہے۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر خانیوال کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میپکو کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ میپکو کو حلقہ پی پی 209 خانیوال میں ترقیاتی کام فوری روکنے اور رپورٹ جمع کروانےکے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ صوبہ پنجاب میں ضمنی انتخابات والے حلقوں میں مانیٹرنگ ٹیموں کااوورسائز بینرز کے خلاف آپریشن جاری ہے۔