آرمی چیف کے حکم پر پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز

Aug 27, 2022 | 15:47 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: پاک فوج کی جانب سے ملک بھر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کیمپ قائم کر دئیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 63 امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں جبکہ بلوچستان میں 41 اور خیبرپختونخوا میں 3 کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ راولپنڈی، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-27/news-1661597180-8275.mp4

دوسری جانب آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے نوشہرہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔کمانڈر نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی کوششوں میں تمام اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ متاثرہ آبادی کی مدد اور مواصلاتی بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-27/news-1661597180-4062.mp4

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق  چیف آف آرمی سٹاف کی ہدایت پر پاکستان آرمی کی طرف سے ملک گیر سطح پر سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ریلیف کیمپوں کا قیا م کیا گیا ہے- اسی سلسلے کے تحت لاہور ڈویژن میں اب تک 10 مقامات پر امدادی کیمپ عمل پذیر ہو چکے ہیں  جن میں فورٹریس سٹیڈیم ، صدر گول چکرکینٹ، ورکشاپ اسٹاپ والٹن روڈ ، ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس بلاک ڈی ۲ جوہر ٹاؤن ،شیبا پارک وائی بلاک اور شبیر شریف چوک ڈی ایچ اے ،گریٹر اقبال پارک ، قصور نزد ڈی سی آفس ، شیخوپورہ نزد ڈی سی آفس اور گرلز ہائی اسکول چونیاں  شامل ہیں جبکہ  پاکستان رینجرز پنجاب بھی سیلاب زدگان کی امداد کے لئے لاہور کے مختلف مقامات پر کیمپوں کا قیام کر چکی ہے جن میں غازی روڈ نزد میٹرو، جلو موڑ، ہیر کوٹھی بیدیاں روڈ، کھڈیاں روڈ قصور، آر پی ایس قصوراور  آر پی ایس کنگن پور شامل ہیں -کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے امدادی کیمپوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا -

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی امداد میں مصروف جوانوں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ آرمی چیف خود سیلاب متاثرہ علاقوں میں جا کر امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ لیں گے۔

مزیدخبریں