ایک نیوز نیوز: فلسطینی قیدی خلیل عواودہ کی بھوک ہڑتال کے 167 دن بعد ہسپتال میں اپنے بچوں سے ملاقات کی ویڈیو ۔۔۔۔ دل کو چھو لینے والے لمحات وائرل۔۔ لوگ آنسو نہ روک پائے
خلیل عواودہ نے اس ویڈیو میں اپنی جدوجہد اور بھوک ہڑتال کے تسلسل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میرے جسم کو آزادی کے راستے میں فنا ہونے دو۔ انہوں نے اپنی بیٹی کو اپنی روح قراردیا ہے
اس فلسطینی قیدی کی اہلیہ دلال عواودہ نے کہا کہ ان کی جسمانی حالت تشویشناک ہے اور وہ کسی بھی وقت داغ مفارقت دے سکتے ہیں۔
عواودہ کی اہلیہ نے یہ کہتے ہوئے کہ ان کی گرفتاری جاری رکھنے کا مطلب ان کے لیے موت کی سزا کا انتخاب ہے، ان کی رہائی کے لیے فوری بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ کیا۔
یادرہے خلیل کو بغیر کسی الزام کے گرفتار کیا گیا تھا اور اسے انتظامی گرفتاری کے وارنٹ کے ساتھ جیل میں رکھا گیا تھا اور ان کی واحد خواہش ہے کہ وہ عام زندگی گزارے۔