عمران خان نے ایک بار پھر عوام کے دل جیت لیے

Aug 27, 2022 | 15:22 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کل پشاور میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا ہے۔  

جلسہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سیلابی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما شوکت علی کا کہنا ہے کہ پشاور میں تحریک انصاف کا کل ہونے والا جلسہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر ملتوی کیا گیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے تمام اراکین اسمبلی کو سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کاموں میں حصہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شوکت علی نے مزید بتایا کہ کل جلسہ گاہ کی جگہ پر امدادی کیمپ بھی لگایا جائے گا۔ جس میں مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ امدادی کیمپ میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے عطیات دیں۔

مزیدخبریں