فلپس کے نئے ’’ہیو اسمارٹ بلب‘‘ شاندار لیکن مہنگے ترین

philips hue bulbs line
کیپشن: philips hue bulbs line
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: لائٹ کی دنیا میں  ٹیوب لائٹ ہو یا ایل ای ڈی بلب ۔۔۔فلپس لائٹنگ کی دنیا کا بے تاج بادشاہ ہے اور اور فلپس نے اپنی نئی اسمارٹ بلب لائن  ’’ ہیو برانڈ‘‘ جاری  کردی۔

 ہیو بلب لائن شاندار، عظیم اور مہنگی ترین ہے ۔ فلپس کی نئی ہیو بلب میں بڑے سائز کے بلب شامل ہیں جو تین مختلف شکلوں  تکونی ، بیضوی اور گلوب میں پیش کئے جارہے ہیں اورماحول کو سجیلا بنانےکے لئے کھلے لائٹنگ فکسچرز کے لئے ڈیزائن کئے گئے ہیں ۔

ہیو بلبز کو سب سے پہلے ایمازون ڈاٹ ڈی ای پر پیش کیا گیا ہے جن کی کم از کم قیمت 75 ڈالر سے شروع ہورہی ہے ۔ یہ لائٹ گائڈ لائن رنگین روشنی کے ساتھ ٹیون ایبل سفید روشنی اور مدھم ہونے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے ۔ 

آٹھ انچ لمبے اور پانچ انچ چوڑے اسمارٹ ایل ای ڈی کے مقابلے میں ہیو کا فلیمینٹ ایڈیسن بلب 5.2 لمبا اور 2.4 انچ چوڑا ہے ۔ ہیو کے اسمارٹ بلبز بلو ٹوتھ اور زیگبی دونوں کے ساتھ ایکٹویٹ ہوکر براہ راست آپ کے فون یا ٹیبلٹ کے ساتھ  جڑ جائیں گے ۔ ہیو بلبز۔۔۔ ہیو ایپ، ایمازون الیکسا، گوگل ہوم، ایپل ہوم کٹ، اور سام سنگ اسمارٹ تھنگز ’’ ہوم انٹیگریشنز‘‘ کے ساتھ کنٹرول ہوسکتے ہیں۔