مہنگا ترین اور عالیشان،  مکیش امبانی کے بیٹے نے دبئی میں کتنے کا بنگلہ خریدا؟

Aug 27, 2022 | 14:26 PM

   ایک نیوز نیوز: بھارت کے سب سے امیر شخص مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی  نے دبئی کی تاریخ کا سب سے مہنگا اور  عالیشان گھر خرید لیا۔ 
سمندر کے کنارے بنے اس عالیشان حویلی کی بناوٹ والے بنگلہ کی قیمت تقریباً 80 ملین ڈالر( 17 ارب پاکستانی روپے) ہے۔ یہ بے حد عالیشان اور لگژری بنگلہ سمندر کے شمالی حصے میں واقع ہے۔سبھی طرح کی لگژری سہولیات  سے آراستہ یہ بنگلہ کسی عالیشان 7 اسٹار ہوٹل سے کم نہیں ہے۔  اور اس کو اب تک دبئی شہر کی سب سے بڑا رہائشی معاہدہ  قرار دیا جارہا ہے۔  اس میں 10 بیڈ روم، ایک نجی اسپا اور اِن ڈور اور آوٹ ڈور پول ہے۔
۔ بتایا جا رہا ہے کہ برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکہم، ان کی بیوی وکٹوریا اور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان، اننت امبانی کے نئے پڑوسی ہوں گے۔

 یادرہے مکیش امبانی دنیا کے 11ویں سب سے امیر شخص ہیں، جو اب 65 سال کے ہوچکے ہیں اور دھیرے دھیرے اپنے بزنس کی باگ ڈور بچوں کو سونپ رہے ہیں۔  

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ  امبانی فیملی بھارت میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتی  حالانکہ انہیں زیڈ پلس سکیورٹی حاصل ہے ۔ اور اسی خطرے کے پیش نظر بیرون ممالک میں اپنی غیر منقولہ جائیداد میں اضافہ کر رہی ہے۔ تینوں بھائی بہن دیگر گھروں کے لئے مغربی ممالک کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
گزشتہ سال ریلائنس نے برطانیہ میں اسٹوک پارک لمیٹڈ کو خریدنے کے لئے 79$ ملین خرچ کئے، جو کہ جارجیائی دور کی حویلی ہے اور بڑے بیٹے آکاش امبانی کے لئے خریدی گئی ہے۔ آکاش امبانی کو حال ہی میں ٹیلی کام آپریٹر ریلائنس جیو انفوکام لمیٹیڈ کا صدر نامزد کیا گیا ہے۔ ان کی جڑواں بہن ایشا بھی نیویارک میں ایک گھر کی تلاش کر رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ امبانی فیملی اس بنگلے کو اپنے موافق بنانے اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے اس پر لاکھوں ڈالر خرچ کرے گی۔

مزیدخبریں