ایک نیوز نیوز: اٹلی میں ایک ہی وقت میں مونکی پاکس، کورونا اور ایڈز سے متاثرہ مریض کا انکشاف ہوا ہے تاہم مریض ایک ہفتےاسپتال میں علاج کے بعد کرونا اور مونکی پاکس سے صحت یاب ہوگیا تاہم ایڈز سے چھٹکارہ نہیں مل سکا۔
رپورٹ کے مطابق مریض کی دریافت اور اس میں تینوں انفیکشن کا انکشاف اس کے اسپین کے 5 روزہ دورے سے واپس آنے کے بعد ہوا، اپنے اسپین کے دورے کے دوران اس نے مردوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا تھا۔
36 سالہ اطالوی شخص میں علامات ظاہر ہونے کے 3 دن بعد کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ اس کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا پتہ چلنے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی اس کے بائیں بازو پر دانے نکل آئے اور اس کے پورے جسم میں چھالے پھیل گئے جس کی وجہ سے وہ سسلی کے مشرقی ساحل پر واقع کیٹینیا کے ایک ہسپتال کے ایمرجنسی روم میں چلے گئے۔ تاہم مریض کو تقریباً ایک ہفتے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، کیونکہ وہ کرونا اور مونکی پوکس سے صحت یاب ہو گیا تھا تاہم ا سکا ایڈز کا علاج چلتا رہے گا۔