ایک نیوز نیوز: سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت اربوں روپے کی ایک میڈیا کمپین چلا رہی ہے کہ ملک میں سیلاب کیوجہ سے تحریک انصاف کو حکومت کی تبدیلی کیلئے حقیقی آزادی کی تحریک معطل کر دینی چاہئے۔
سینئر رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک طرف عوام کی آزادی سلب ہے، اپوزیشن پر دہشتگردی کے پرچے کئے جارہے اور چینلز بند کئے جا رہے ہیں،حکومتی اقدامات سے صحافی ملک چھوڑنے پرمجبور ہو چکے ہیں۔
سیاسی کارکنوں پر بدترین تشدد کیا جا رہا ہے، ملک میں مہنگائ 44% پر پہنچ گئ ہے، اس صورتحال میں اگر عمران خان نے تحریک معطل کی یہ حکمران پاکستان کے عوام کی بوٹیاں نوچ لیں گے سیلاب اور حکمرانوں دونوں سے مقابلہ ہی وقت کی ضرورت ہے ان جعلی ہمدردوں سے بچیں اور حقیقی آزادی کیلئے باہر نکلو
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 27, 2022
سابق وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی کارکنوں پر بدترین تشدد کیا جا رہا ہے، ملک میں مہنگائی 44 فیصد پر پہنچ گئی ہے،اس صورتحال میں اگرعمران خان نے تحریک معطل کی تو یہ حکمران پاکستان کے عوام کی بوٹیاں نوچ لیں گے۔
اپنی ٹویٹ کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ سیلاب اور حکمرانوں دونوں سے مقابلہ ہی وقت کی ضرورت ہے ان جعلی ہمدردوں سے بچیں اور حقیقی آزادی کیلئے باہر نکلیں۔