ریلیز سے قبل ہی دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ریکارڈ توڑدیے

Aug 27, 2022 | 12:40 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: لاشاری فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ریلیز ہونےسے قبل ہی مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر 29 کروڑ بار سرچ کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ ٹک ٹاک ایپ پر لاکھوں لوگوں نے مولا جٹ کے خصوصی فلٹرز کا استعمال بھی کیا ہے۔  

واضع رہے کہ بلال لاشاری کا نام پاکستان فلم انڈسٹری کے کامیاب ہدایتکاروں میں سے ایک ہے۔ بلال لشاری  فلم ‘وار’ میں  بھی ہدایت کاری کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں اوردی لیجنڈ آف مولا جٹ  ان کی ہدایت کاری میں بننے والی دوسری فلم ہوگی۔ اس فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت ہیں۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر کو پاکستان اور باہر ملک اکٹھی ریلیز کی جائے گی۔

مزیدخبریں