سوات میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نےتباہی مچا دی،مزید 15 افراد جاں بحق

سوات میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نےتباہی مچا دی،مزید 15 افراد جاں بحق
کیپشن: سوات میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نےتباہی مچا دی،مزید 15 افراد جاں بحق

ایک نیوز نیوز: سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بعد سیلاب نے کے پی میں بھی تباہی مچا دی ہے اور سوات میں 15 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وادی سوات کے میدانی اور بالائی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے اور 15 افراد اس کے نتیجے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-27/news-1661584153-7058.mp4

اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر سوات نے تباہ کاریوں کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سے 130 کلومیٹر کی سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں اور مجموعی طور پر 15 رابطہ پُل مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-27/news-1661584153-2898.mp4

اے ڈی سی ریلیف ابرار وزیر کے مطابق سیلابی ریلوں سے 100 سے زائد مکانات اور دیگر عمارتیں تباہ جب کہ 50 کے قریب ہوٹلز اور ریسٹورینٹ بھی بہہ گئے ہیں جب ک مزید نقصانات کا اندازہ لگانے کیلیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں نوشہرہ، چارسدہ، مالاکنڈ میں ہنگامی حالت نافذ ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد وہاں سے نقل مکانی کر رہی ہے۔

دوسری جانب کالام کا ہنی مون ہوٹل سیلاب بہا لے گیا، لوگ گرتے ہوٹل کو دیکھ کر خوفزدہ ہو گئے۔