فیڈرل بورڈ نے میٹرک اورنہم کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی 

federal board date sheet
کیپشن: federal board date sheet
سورس: google

  ایک نیوز نیوز: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن  نے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ  پارٹ I اور II کے دوسرے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ایس ایس سی پارٹ I اور II کے امتحانات 22 ستمبر سے شروع ہوں گے۔ پارٹ II کے امتحانات 11 اکتوبر کو ختم ہوں گے جبکہ پارٹ I کے امتحانات 13 اکتوبر کو ختم ہوں گے۔

تمام پریکٹیکل امتحانات شام کے سیشن میں دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد کیے جائیں گے۔ جبکہ SSC پارٹ I اور II دونوں کے پریکٹیکل امتحانات بھی 13 اکتوبر کو شروع ہوں گے۔

 فیڈرل بورڈ کے مطابق   دنیا بھر میں بورڈ کے بین الاقوامی مراکز میں امتحانات پہلے سے مطلع کیے گئے  مقامی وقت کے مطابق ہوں گے۔اس ماہ کے شروع میں،  فیڈرل بورڈ نے SSC پارٹ II اور I کے پہلے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان بالترتیب 3 اگست اور 5 اگست کو کیا تھا۔

اس سال  سیکنڈری اسکول سرٹیفیکیٹ ٹو کے پہلے سالانہ امتحانات میں 111,446 امیدواروں نے شرکت کی۔ امتحانات میں 95,819 طلباء پاس ہوئے جبکہ 14,793 فیل ہوئے۔ اس سال سیکنڈری اسکول سرٹیفیکیٹ ون کے پہلے سالانہ امتحان میں 126,728 امیدواروں نے شرکت کی۔ امتحانات میں 87,999 طلباء پاس ہوئے جبکہ 38,382 فیل ہوئے۔