ایک نیوز نیوز: پاک فضائیہ کا سیلاب سے متاثر جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، متاثرین میں پکا ہوا کھانا، ادویات اور خیمے تقسیم کیے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، اتھل، لاکھڑا، مٹیاری، شہداد کوٹ، صحبت پور، قلعہ عبداللہ، فاضل پور، جھل مگسی اور دیگر علاقوں کے متاثرین کو امدادی سامان کی فراہمی کی جارہی ہے۔
Massive relief operation in the areas affected by torrential rains and flash floods#PAF #پاک_فضائیہ pic.twitter.com/z5LVKmuKfh
— قاسم محمود (@CallMeQuraishi) August 26, 2022
ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ متاثرین میں 3 ہزار 90 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے گئے، 7 ہزار 443 پاؤنڈز ادویات، 930 خیمے اور 5 ہزار 153 راشن پیک تقسیم کیے گئے۔
ملک میں سیلاب کی وجہ سے قیامت کے مناظر ہیں ہرطرف تباہی ہے پاک فوج،بحریہ ,فضائیہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اس مشکل گھڑی میں اپنے متاثرہ افراد NDMAاور ریلیف ریسکیو اداروں کے ساتھ کھڑے ہوں اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحمت فرمائے آمین@OfficialDGISPR @ndmapk pic.twitter.com/RK559WsCbm
— Siddique Sajid (@S_SajidOfficial) August 27, 2022
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے ضلع راجن پور میں 114 مریضوں کا علاج کیا۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی خصوصی ہدایت پر پاک فضائیہ کے بیسز سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشنز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ #PAF #PakistanAirForce #PrideOfNationPAF pic.twitter.com/KjEU195OyM
— Aleeza Iftikhar (@iftikhar_aleeza) August 26, 2022
ترجمان کے مطابق ایمرجنسی رسپانس ٹیموں نے 17 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔