ایک نیوز نیوز: کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے سیلاب سے متاثرہ علاقہ لسبیلہ کی تحصیل لاکھڑا کا دورہ کیا۔
بلوچستان:
— Lt Gen Asif Ghafoor Fans (Official) ❤️???? (@AGFanOff) August 24, 2022
کور کمانڈر بلوچستان جنرل آصف غفور کی ہدایات پر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان پشین، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ژوب، لورالائی اور نوشکی میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہے،
نصیر آباد، دکی اور لسبیلہ میں ریلیف کیمپ قائم،
دیگر متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ بھی قائم.@peaceforchange pic.twitter.com/Zy1VedgCJ0
تفصیلات کے مطابق کورکمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے لسبیلہ کی تحصیل لاکھڑا کے دورہ کے موقع پر سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور بحالی کی یقین دہانی کراتے ہوئے حوصلہ بڑھایا۔
ملاقات کے دوران لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پورا ملک سیلابی صورتحا ل سے دوچار ہے، مشکل گھڑی میں اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حکومت، سول انتظامیہ اور افواج پاکستان متاثرین کی بحالی کیلئے مصروف عمل ہے۔
کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا ضلع لسبیلہ کی تحصیل لاکھڑا کا دورہ اور سیلاب متاثرین سے ملاقات pic.twitter.com/A1MjSrAsf0
— RegionalTelegraph (@RegnlTelegraph) August 27, 2022
اس موقع پر کور کمانڈربلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے پاک فوج کے ریلیف اور فری میڈیکل کیمپس کا بھی دورہ کیا اور ریسکیو آپریشن میں شریک جوانوں سے ملاقات بھی کی۔