وٹس ایپ لنک پر کلک کرنے سے 21 لاکھ غائب!

Aug 27, 2022 | 11:19 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: وٹس ایپ استعمال کرنے والے ہوشیار! بھارت سے تعلق رکھنے والی ریٹائرڈ ٹیچر وٹس ایپ لنک پر کلک کرنے سے 21 لاکھ روپے سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

خاتو ن کو نامعلوم نمبر سے ایک واٹس ایپ میسج موصول ہوا جس کے بعد وہ اپنے بینک اکاؤنٹ میں موجود پیسوں  سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ آندھرا پردیش کے ضلع انامایہ میں رہنے والی ریٹائرڈ ٹیچر ورالکشمی کو ایک نامعلوم نمبر سے واٹس ایپ میسج موصول ہوا جس کے بعد وہ سائبر فراڈ کا شکار ہوگئی ہیں۔ 

ورالکشمی نے بیان دیا ہے کہ گزشتہ دنوں میں انہیں واٹس ایپ پر ایک میسج موصول ہوا جس کے ساتھ ایک لنک بھی منسلک تھا۔ انہوں نے اس لنک پر کلک کیا جس کے بعد ان کے بینک اکاؤنٹس سے مختلف ٹرانزیکشنز ہونا شروع ہو گئیں۔ 

خاتون کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد نے سائبر فراڈ کے ذریعے ان کے بینک اکاؤنٹ سے  20، 40 اور 80 ہزار روپے کی کئی ٹرانزیکشنز کرتے ہوئے مجموعی طور پر ان کے بینک اکاؤنٹ سے بھارتی 21 لاکھ روپے نکال لیے ہیں۔

ورالکشمی کی جانب سے سائبر کرائم پولیس میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کو واٹس ایپ پر ایک میسج موصول ہوا تھا  جیسے ہی انہوں نے اس پر کلک کیا تو بینک کی جانب سے کئی میسج آئے کہ آپ کے اکاؤنٹ سے رقم کی کٹوتی ہوگئی ہے۔

بینک حکام سے جب خاتون نے رابطہ کیا ک تو بینک حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں