ایشیاکپ، انتظار کی گھڑیاں ختم، کچھ گھنٹے اور

Aug 27, 2022 | 11:00 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: انتطار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں۔ کچھ گھنٹے اور، ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز آج سے متحدہ عرب امارات میں ہو رہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایشیاکپ ٹی 20 ایونٹ میں 6 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ افتتاحی میچ 27 اگست کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ 

محمد نبی ایشیا کپ 2022 میں افغانستان کے کپتان ہیں۔ داسن شناکا ٹورنامنٹ میں سری لنکا کی قیادت کر رہے ہیں۔ دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں گروپ بی کا حصہ ہیں۔ بنگلہ دیش بھی اسی پول کا حصہ ہے۔

پاکستان ایونٹ کا آغاز 28 اگست کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کرے گا۔ پاکستان اور انڈیا کے مابین میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔ 

ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور  ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

گروپ میں  ٹاپ 2 ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔

سپر فور کی ٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں