سیلاب سےمزید 45 افراد جاں بحق،این ڈی ایم اےکی رپورٹ جاری

Aug 27, 2022 | 09:55 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کو سلسلہ جاری ہے۔ 14 جون سے شروع ہونے والی بارشوں نے ملک بھر میں جانی اور مالی تباہ کاریاں کی ہیں ۔

 نیشنل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 45 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

نیشنل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے اعداد شمار کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث ہونے والے ملک بھر کے مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 982 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 1 ہزار 456 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں میں اب تک سب سے زیادہ اموات سندھ میں ریکارڈ ہوئی ہیں ۔ سندھ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 339 تک پہنچ گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کے دوران 8 لاکھ 2 ہزارسے زائد مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر 149 پلوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 6 لاکھ 82 ہزار سے زائد مکانات سیلاب کی زد میں آئے ہیں۔ 

مزیدخبریں