ایک نیوز نیوز: کرونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں جان لیوا وائرس سے مزید 2 مریض جاں بحق ہوگئے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 16ہزار 570 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 290 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس میں مبتلا 123 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.75 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔