بابر اعظم کی قوم سےسیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل

babar prays for flood victims
کیپشن: babar prays for flood victims

ایک نیوز این نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قوم  سے مختلف علاوقوں میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی درخواست کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے لکھا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب زدگان کے لیے دعائیں ہے۔یہ وقت بحیثیت قوم کھڑے ہونے اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کا ہے۔  آگے بڑھیں اور اپنی پوری کوشش کریں۔ 

واضع  رہے کہ ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے  مختلف صوبوں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  34 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 16، پنجاب میں 13، سندھ میں 10 اور بلوچستان میں 4  لوگ جان کی بازی ہار گئے  ہیں۔  جس سے تعداد 900 سے  زائد ہوگئی ہے۔ اب تک 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ لاکھوں مویشی پانی میں بہہ گئے ہیں۔