پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس:ایف آئی اے نے7 ملکوں کو خط لکھ دیا

Aug 27, 2022 | 08:52 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) فارن فنڈنگ  کیس کے سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) نے قانونی معاونت کے لیے 7 ملکوں کو  خط لکھ دیے، لکھے گئے خط کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کرلی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق خط باہمی قانونی معاونت کے لیے لکھا گیا، جس میں عالمی مدد کے لیے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ذریعے معلومات مانگی گئی ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اور کینیڈا کو وہاں قائم کمپنیوں کی معلومات کے لیے جبکہ سنگاپور کو ناصر عزیز اور رومیتا شیٹی کی معلومات کے لیے خط لکھا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق سوئٹزرلینڈ کو ای پلینٹ ٹرسٹیز کی معلومات کے لیے جبکہ متحدہ عرب امارات کو برسٹول انجینیئرنگ اور کیلیفورنیا بیسڈ کارپوریشن کے لیے خط لکھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو ووٹن کرکٹ کلب اور ابراج گروپ کے لیے جبکہ امریکا کو ٹیکساس بیسڈ کارپوریشن اور فرم کے لیے خط لکھا گیا۔

مزیدخبریں