مفتاح اسماعیل خیبرپختونخوا حکومت پر برس پڑے

Aug 27, 2022 | 00:55 AM

ایک نیوز نیوز: مفتاح اسماعیل نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ جمعہ کو رات گئے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ آئی ایم ایف کے قرضے کے معاملے کو حل کرنے کے لیے تیمور جھگڑا کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔ وزیر خزانہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ تیمور  جھگڑا کا خط آئی ایم ایف تک بھی پہنچ گیا ہوگا جس سے ملک کے معاشی مسائل کے حل میں رکاوٹیں پیدا ہوسکتی ہیں۔

وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ وزیرخزانہ کے پی نے خط لکھ کر مالی مسائل حل نہ ہونے پر آئی ایم ایف پروگرام میں تعاون نہ کرنے کا پیغام دیا،یہ لوگ سیلابی صورتحال پر بھی سیاست کررہے ہیں۔ کیا یہ لوگ چاہتے ہیں کہ پاکستان دیوالیہ ہوجائے؟ عمران خان کی حکومت نہیں آئے گی تو کیاپاکستان کو تباہ کردیں؟ 

ان کا کہناتھا کہ تیمورجھگڑا نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط نہیں بھیجا تو نہیں بھیجاہوگا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ سندھ کے 4شمالی اضلاع میں جو بارش ہوئی اس کی نظیر نہیں ملتی،موجودہ سیلاب 2010کے سیلاب سے بہت زیادہ ہے،سیلاب متاثرین کو پانی اور اناج دینا ترجیح ہے،وزیرخزانہ نے سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے 9999پر ایس ایم ایس کرنے کی اپیل کردی۔

مزیدخبریں