ینگ ڈاکٹرز نیشنل لائسنسنگ ایگزام کیخلاف سڑکوں پر آگئے

Aug 27, 2021 | 16:14 PM

admin
لاہور: ینگ ڈاکٹرز ایک بار پھر مطالبات کے حق میں سڑکوں پر آگئے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ نیشنل لائسنسنگ ایگزام (این ایل ای ) امتحان نہیں دیں گے ۔احتجاج کے باعث برکت مارکیٹ کا علاقے میدان جنگ بن گیا ۔

تفصیل کے مطابق نوجوان ڈاکٹرز نے امتحان کیلئے نیشنل لائسنسنگ ایگزام کی شرط ماننے سے انکار کر دیا، نیشنل لائسنسنگ کے خلاف اس وقت ینگ ڈاکٹرز سراپا احتجاج ہیں، مطالبات کے حق میں سڑکوں پر آ گئے۔

ڈاکٹرز نے برکت مارکیٹ امتحانی سنٹر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، پولیس اور مظاہرین میں ہاتھا پائی ہوئی، مظاہرین اور پولیس میں تصادم بھی دیکھنے میں آیا، اینٹی رائیٹ فورس نے ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج کیا، احتجاج کے باعث کلمہ چوک سے برکت مارکیٹ تک ٹریفک نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا، جس کی وجہ سے شہری اذیت سے دو چار ہیں۔


مزیدخبریں