ایک نیوز کے مطابق مینار پاکستان پر بدسلوکی کا شکار ٹک ٹاکر خاتون بڑی مشکل میں پھنس گئی، ٹک ٹاکر کے خلاف کارروائی کےلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے جس میں خاتون کے خلاف فوجداری کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔دائر درخواست میں عائشہ اکرم ، آئی جی پنجاب ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر کو فریق کو بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سوشل میڈیا کی ویڈیوز کے مطابق عائشہ اکرم نے اپنے فالورز کو مینار پاکستان آنے کی دعوت دی،جبکہ مینار پاکستان کے گارڈ کے مطابق عائشہ اکرم کے پاس دو بار بچ نکلنے کا موقع تھا لیکن وہ وہاں ہی ٹھہری رہی، عائشہ اکرم نے فینز کو دعوت دینے کے بعد مینار پاکستان کی سکیورٹی کو اس متعلق آگاہ نہیں کیا ۔
درخواست میں یہ کہا گیا کہ اس واقعہ کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا،درخواستگزارہجوم کو اکسانے پر عائشہ اکرم کے خلاف فوجداری کارروائی کی جایے ۔ جبکہ ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس سے غیر اخلاقی مواد ہٹا کر ریگولیٹ کیا جائے اور ٹک ٹاکرز کا پبلک مقامات سے فینز سے ملنے کے لیے بھی ایس او پیز بنائیں جائیں ۔