کابل دھماکوں کی تحقیقات کیلئے طالبان کی خصوصی ٹیم تشکیل

کابل دھماکوں کی تحقیقات کیلئے طالبان کی خصوصی ٹیم تشکیل
کابل : طالبان نے کابل ائیرپورٹ پر دھماکوں کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہدھماکے کے مقام کی سکیورٹی امریکی افواج کے ہاتھ میں تھی، آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جائےگی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کابل ائیرپورٹ پر دھماکے کی مذمت کرتی ہے، امارت اسلامیہ اپنے لوگوں کی حفاظت اور تحفظ پر بھر پور توجہ دے رہی ہے، شر پسند حلقوں کو سختی سے روکا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا ہےکہ کابل ائیرپورٹ پر حملے کے بعد بھی رات گئے دھماکے سنے گئے تاہم کابل کےشہری پریشان نہ ہوں کیوں کہ یہ دھماکے امریکی فورسز نے اپنے سامان کو تباہ کرنے کے لیے کیے ہیں۔

خیال رہے کہ افغانستان کا دارالحکومت کابل لرز اٹھا۔ایئرپورٹ کے قریب تین دھماکو ں میں 72افراد ہلاک ہو گئے ، جبکہ 140سے زائد زخمی ہوئے۔ دھماکوں میں 12امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئےجبکہ داعش نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔