ایک نیوز:پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد 26 ہو گئی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ روز آسمانی بجلی گرنے سے خوشاب اور کامونکی میں2،روجھان میں 1شہری جاں بحق ہوا۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں سے 7 گھر اور 1 سکول جزوی طور پر متاثر ہوئے ۔مختلف مقامات پر پرانی عمارتوں کے گرنے سے 3 شہری جانبحق اور 9 زخمی ہوئے ۔7 ہزار 863 ایکڑ اراضی پر فصلیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا متعلقہ اضلاع کے ڈی سیز سے ٹیلیفونک رابطہ،ڈی جی پی ڈی ایم اے کی زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات کردی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے گزشتہ روز راجن پور میں آسمانی بجلی سے زخمی 3 سکول طلباء کی خیریت بھی دریافت کی ۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کاکہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے گی۔انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے۔قدرتی آفات کا مقابلہ ملکر اور باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔ریسکیو سمیت تمام ادارے الرٹ رہیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کوتاہی یا غیر زمہ داری برداشت نہیں کی جائے گی ۔