سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد57ہزار سے تجاوز

Apr 27, 2024 | 20:49 PM

ایک نیوز:سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح57ہزار سے تجاوزکر گئی۔

گزشتہ ایک سال کے دوران زیرالتواء مقدمات کی تعداد میں 4500 کے قریب مقدمات کا اضافہ ،جیلوں میں موجود افراد کی جانب سے دائر 3353 اپیلیں فیصلوں کی منتظر ہیں۔15 اپریل تک زیرالتواء فوجداری مقدمات کی تعداد 10ہزار  سے تجاوز کر گئی۔

رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹس کے فیصلوں کیخلاف باضابطہ سماعت کیلئے منظوری کی منتظر اپیلوں کی تعداد 31 ہزار سے بڑھ گئی۔گزشتہ سال مارچ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد 52481 تھی۔

مزیدخبریں