پی ٹی آئی حکومت،اسٹیبلشمنٹ سےمذاکرات کیلئے تیار ہے،شبلی فراز

Apr 27, 2024 | 18:13 PM

ایک نیوز:سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز  کاکہنا ہے پی ٹی آئی حکومت،اسٹیبلشمنٹ سےمذاکرات کیلئے تیار ہے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہنا تھاکہ پہلے مذاکرات کےلئے ماحول بنایا جائے۔جبر کے ماحول میں بات نہیں ہوسکتی۔ پہلے سیاسی مقدمات ختم کئے جائیں۔قانون و آئین کی حکمرانی لائی جائے۔بانی پی ٹی آئی خواتین اور سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ قانونی مقدمات اگر جینوئین ہیں وہ چلائیں۔ تحریک انصاف کو سیاسی آزادی اور ایکٹیوٹی کی اجازت دی جائے۔پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہوا اس پر آزاد جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔علی امین گنڈا پور کی اسلام آباد پر قبضہ کی بات سیاسی ہے۔الیکشن ٹربیونلز 30 روز میں عذرداریوں پر فیصلے کریں۔دھاندلی اور عذرداریوں پر جلد وائٹ پیپر جاری کرینگے۔

شبلی فراز کاکہنا تھا کہ پاک فوج ہماری بھی فوج ہے۔پی ٹی آئی نے تیسری بار انٹرا پارٹی الیکشنز کرائے ان پر بھی اعتراض لگا دیا گیا۔سیاسی انتقام کے ماحول میں سیاسی و معاشی استحکام نہیں آسکے گا۔ہم پاکستان کےلئے کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں۔بانی پی ٹی آئی لندن یا کسی اور ملک نہیں جائیں گے۔وزراء کی باتیں کہ سب اچھا ہے یہ ہوائی باتیں ہیں۔عدالتوں سے سیاسی فیصلے کرائے جارہے ہیں۔ بظاہر جمہوری و پارلیمانی نظام قائم ہے۔ہم عالمی طور پر غیر متعلق ہوچکے ہیں جو خوفناک بات ہے۔ ملک اس وقت مریض کی صورتحال اختیار کرچکا ہے۔عوام نے تمام تر ایکشنز کے باوجود ہمیں ووٹ دیا۔

مزیدخبریں