ایک نیوز:وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہاہےکہ پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی چینی قونصلیٹ آمد چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین (Zhao Shiren ) نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا،پاکستان میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے بھی گفتگوکی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
محسن نقوی کاکہناتھاکہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے۔تمام متعلقہ اداروں کو ایس او پیز کے مطابق چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ چینی بھائیوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔پاکستان اور چین کے درمیان باہمی اعتماد کے رشتے ہر آنے والے روز مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔
چینی قونصل جنرل کاکہناتھاکہ چین اور پاکستان ہر موسم کے دوست ہیں۔