ایک نیوز:چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نےاہلیہ کےہمراہ مزارقائدپرحاضری دی۔
تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس پاکستان نے مزار قائد پر پھول چڑھائے،فاتحہ خوانی کی اورمہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔
چیف جسٹس نےتاثرات درج کرنے کے بعد اپنی اہلیہ کو دکھایا اور موبائل سے وڈیو بھی بنائی ۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نےمہمانوں کی کتاب میں لکھاکےمیرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں بحیثیت چیف جسٹس ایشیا کے عظیم لیڈر کے مزار پر حاضر ہوا ہوں ،قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دینا میرے لیے فخر کی بات ہے،جناح وہ عظیم لیڈر ہیں جن کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلمانان برصغیر ایک اسلامی ریاست قائم کرنے میں کامیاب ہوئے۔برداشت،شراکت داری،جمہوری طرز عمل سے ہی نظریہ پاکستان کو برقرار رکھا جا سکتا ہے،جس کا خواب قائد اعظم اور ان کے رفقا نے دیکھا،جس کی بنیاد قائد اعظم نے اپنے اصولوں،تنظیم ، اتحاد اور یقین محکم پر رکھی تھی قائد اعظم ہمیشہ اپنی ہمشیرہ کو ساتھ رکھتے تھے،اسی کو مثال بناتے ہوئے میں اپنی اہلیہ کے ساتھ حاضر ہوا ہوں۔