ایک نیوز:آئی سی سی ٹی20ورلڈ کپ ٹرافی کی قذافی سٹیڈیم میں رونمائی،3روزہ پاکستان میں رہنے کے بعد ٹرافی بھارت روانہ کردی گئی ۔
پاکستان کے دورہ میں ٹرافی اسلام آباد کے تاریخی مقامات کے علاوہ ایبٹ آباد اور لاہور میں بھی لائی گئی، ٹرافی کی پاکستان آمد پر شائقین کرکٹ نے بھی سیلفیاں بنائیں۔
لاہور میں ٹرافی کو مینار پاکستان اور بادشاہی مسجد کے علاوہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں بھی لایا گیا۔
لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کے آخری میچ کے موقع پر قذافی سٹیڈیم میں ٹرافی کو رکھا گیا۔ میڈیا نمائندگان نے بھی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔