ایک نیوز:ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹس اسلام آبادنےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورسمیت تمام ملزمان کومقدمےسےبری کردیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادکےسول جج قدرت اللہ نےعلی مین گنڈاپورکےکیس کی سماعت کی۔
سول جج قدرت اللہ نے علی امین گنڈا پور سمیت تمام ملزمان کو بری کیا ۔
مدعی مقدمہ عامر زمان اپنے وکیل رضوان اعظم عباسی کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
مدعی نےعدالت کوبتایاوقوعہ میں زخمی ہونے والا بندہ ملک سے باہر ہے۔
عدالت نے مدعی کو ہدایت کی اس کی سکایب آئی ڈی دیں۔
عدالت نے سکائپ کے ذریعے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شخص کا بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کردی۔
وکیل مدعی نےموقف اختیارکیاعلی امین گنڈا پور 109 کی حد تک تھے، ان سے کمپرومائز ہوچکا ہے۔نامزد ملزمان کو بھی معاف کردیا ہے۔
عدالت کی جانب سے بیرون ملک ہونے کے باعث متاثرہ شخص محمد ولید کا آن لائن بیان لیا گیا ۔
عدالت نےمحمدولیدسےاستفسارکیااس مقدمے میں آپ نے راضی نامہ کرلیا ہے۔
محمد ولید نےبیان میں کہا جی میں نے فی سبیل اللہ معاف کردیا ہے۔
واضح رہےکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکےخلاف تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درج تھا۔