ملت ایکسپریس واقعہ،ملزم کیخلاف ضمانت منسوخی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

Apr 27, 2024 | 11:56 AM

ایک نیوز:ملت ایکسپریس حادثہ  کیس میں ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔
حیدرآبادمیں سیکنڈ سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں تشدد کیس کی سماعت ہوئی ،ملزم میر حسن اورایس ایچ او ریلوے عدالت میں پیش ہوئے۔
ریلوے پراسیکیوٹر نے عدالت میں ضمانت کی منسوخی کے دلائل دئیے۔

ریلوے پراسکیوٹر نےموقف اختیارکیاکہ ملزم میر حسن کے خلاف دفعہ 354 لگائی گئی ہے جو نان بیل ایبل ہے ،354 بھی شیڈول آفینس میں آتا ہے اور شیڈول آفینس میں آنے والی دفعات ناقابل ضمانت ہیں ، میر حسن کی ضمانت منسوخ کی جائے تحقیقات میں اسکا کوئی تعاون نہیں ۔
عدالت نے ضمانت منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،ضمانت کی منسوخی پر فیصلہ 4 مئی کو سنایا جائیگا۔    
واضح رہےکہ 8اپریل کوعیدمنانےکیلئے کراچی سےفیصل آبادآنےوالی مریم نامی خاتون کوملت ایکسپریس میں پولیس اہلکارنےتشددکانشانہ بنایاتھاجس کے کچھ دیربعدخاتون کی لاش ملی تھی،مریم کے قتل کا مقدمہ 16 اپریل کو تھانہ جنہ گوٹھ میں درج کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں