وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض پہنچ گئے

Apr 27, 2024 | 21:10 PM

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف  سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض پہنچ گئے۔

 رائل ائیر پورٹ پر ریاض ریجن کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کےمطابق وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی ہوگی۔ سرمایہ کاری اور ولی عہد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال ہوگا۔

 شہباز شریف کی آئی ایم ذرائع کےمطابق ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات متوقع ہے، ملاقات میں نئی اقتصادی پیکیج پر تبادلہ خیال ہوگا۔
ذرئع کےمطابق وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔وفاقی وزیر اسحاق ڈار ، محمد اورنگزیب عطاء تارڑ سمیت دیگر حکام بھی ہمراہ روانہ ہوئے۔

مزیدخبریں