عمر ایوب خان نے شہباز شریف کو ہٹلر کا ٹائٹل دیدیا

Apr 27, 2024 | 00:25 AM

ایک نیوز:اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے شہباز شریف کو ہٹلر کا ٹائٹل دے دیا ۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پنجاب کے آئی جی کو کرپٹ اور ٹاؤٹ قرار دے دیا۔ سپیکر نے ٹاؤٹ کا لفظ کارروائی سے حذف کر دیا۔
عمر ایوب خان کا کہنا تھا پنجاب پولیس ایک مسخری فورس بن چکی ہے، ہمارے گھروں میں بغیر وارنٹ پنجاب پولیس نے چھاپے مارے، پورے پنجاب میں اس وقت اجتماع کو روکنے کیلئے بڑی تعداد میں پولیس نکلی ہے ۔ سانحہ بہاولنگر اس وجہ سے ہوا کہ وہاں پولیس بغیر وارنٹ کے گئی، کیا پولیس ہمارے گھروں میں گلدستے لیکر آتے ہیں۔ بہاولنگر واقعے کی جوڈیشنل انکوائری ہونی چاہیے ۔

مزیدخبریں