مذاکرات میں تحریک انصاف نے کونسی شرائط رکھیں ؟

Apr 27, 2023 | 20:52 PM

ایک نیوز : حکومت اور تحریک انصاف کےدرمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم ہو گیا مذاکرات کا دوسرا دور کل ہوگا۔تحریک انصاف نے رواں سال جولائی میں عام انتخابات کا مطالبہ کیا ۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف اور حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات ہوئے مذاکرات میں تحریک انصاف نے رواں سال جولائی میں عام انتخابات کا مطالبہ کیا ۔مذاکرات میں تحریک انصاف کی طرف سے تین شرائط سامنے رکھی گئیں ،تحریک انصاف نے شرط رکھی کہ رواں سال مئی میں قومی اور دونوں صوبائی اسمبلیاں تحلیل کی جائیں ، 14مئی کے علاوہ ایک ساتھ انتخابات کیلئے آئین میں ترمیم کی جائے ،آئینی ترمیم کیلئے تحریک انصاف کے استعفے واپس لینا ہوں گے ۔
مذاکرات کے بعد مذاکراتی کمیٹی کے رکن یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہماری کوئی ڈیمانڈ نہیں، کل تین بجے پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ کو دیکھیں گے ،اسحاق ڈار نے کہا کہ آئین کے اندر رہتے ہوئے معاملات کو حل کرنا ہے ،تحریک انصاف سے کل تین بجے دوبارہ مذاکرات کرینگے ، تمام پارٹیوں کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے ، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ریاست اور عوام کے مفادات کو مد نظر رکھ کر معاملات حل کرینگے ۔

مزیدخبریں