تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم 

تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم 
کیپشن: تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم 

ایک نیوز : حکومت اور تحریک انصاف کےدرمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم ہو گیا مذاکرات کا دوسرا دور کل ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق مذاکراتی کمیٹی کے رکن یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہماری کوئی ڈیمانڈ نہیں،  کل تین بجے پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ کو دیکھیں گے ،اسحاق ڈار نے کہا کہ آئین کے اندر رہتے ہوئے معاملات کو حل کرنا ہے ،تحریک انصاف سے کل تین بجے دوبارہ مذاکرات کرینگے ، تمام پارٹیوں کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے ، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ریاست اور عوام کے مفادات کو مد نظر رکھ کر معاملات حل کرینگے ۔

تحریک انصاف کی طرف سے وفد میں شاہ محمود قریشی، فواد چودھری اور علی ظفر شامل تھے جبکہ حکمران اتحاد کی مذکراتی ٹیم  میں یوسف رضا گیلانی ، سید نوید قمر شامل  ،خواجہ سعد رفیق اور اسحاق ڈار شامل تھے ،ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری کی جگہ امین الحق کو مذاکراتی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا ۔کشور زہریٰ اور اعظم نذیر تارڑ بھی ٹیم میں شامل تھے۔