خیرپورٹامیوالی :بجلی گرنے سے دو مزدور جانبحق ،3 زخمی، گاؤں میں کہرام مچ گیا

Apr 27, 2023 | 16:28 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: خیرپورٹامیوالی کے نواحی علاقہ بہلی روڈ پر بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان لڑکوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ 3 لڑکے شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیرپورٹامیوالی بہلی روڈ پر گندم کی کٹائی کا سلسلہ جاری تھا کہ گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہو گئی۔ آسمانی بجلی گرنے سے 25 سالہ ربنواز اور 26 سالہ محمد اجمل موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ حنیف، سجاد اور عبدالروف شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو 1122کے اہلکار اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو خیرپورٹامیوالی منتقل کر دیا گیاہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-04-27/news-1682594838-9314.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-04-27/news-1682594838-5066.mp4
ذرائع کا کہنا ہےکہ پانچوں مزدور کام کر رہے تھے کہ اچانک بارش شروع ہو گئی اور بجلی چمکنے لگی مزدور کام کر رہے تھے اس دوارن آسمان سے بجلی گری جس میں پانچوں مزدور اس کی زد میں آگئے۔ لوگوں کے وہاں پہنچے پر اجمل اور ربنواز موقع پر ہی جان کی بازی ہار چکے تھےجبکہ تین مزدور شدید زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد گاوں میں کہرام مچ گیا،لواحقین کی چیخ و پکار سے پورا ماحول غم زدہ ہو گیا ہے۔ مرنے والے انتہائی غریب اور مزدور خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ مرنے والے دونوں مزدور موضع بہلی کے ہی رہائشی تھے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-04-27/news-1682594838-2421.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-04-27/news-1682594838-3043.mp4

مزیدخبریں