’’ گمنام سوڈان ‘‘ نے اسرائیلی وزیراعظم کی سرکاری ویب سائٹ ، سوشل میڈیا ہیک کرلیا

Apr 27, 2023 | 16:13 PM

 ایک نیوز :  ہیکر گروپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی آفیشل ویب سائٹ اور فیس بک پیج کو ہیک کر لیا۔

گروپ نے اسرائیلی وزیراعظم کے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو شائع کی ہے جس میں ایک مسجد دکھائی دیتی ہے اور آذان کی آواز سنائی دیتی ہے۔

گمنام سوڈان نامی ایک گروپ نے نیتن یاہو کے فیس بک پیج اور ویب سائٹ کے علاوہ کئی اور اہم ویب گاہوں کو ہیک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک فیچر کے ذریعے کیا گیا جس میں "فیس بک" کا پیج دوسرے پیج کے ساتھ تعاون کرتا ہے، لیکن ہیکرز پیج کو مکمل کنٹرول نہیں کر سکے۔

پیج کو کچھ دیر کے لیے غیر فعال کر دیا گیا تھا۔

ان حملوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ان کو ڈسٹریبیوٹڈ ڈینائل آف سروس (ڈی ڈی او ایس) حملے ہیں، جو سرورز کو کریش کر دیتے ہیں لیکن معلومات چوری نہیں کرتے۔

 اسرائیلی ویب سائٹ وائی نیٹ کے مطابق، فوری طور پر، شن باتھ اسرائیلی خفیہ ایجنسی  نے فیس بک کی طرف سے لیے جانے والے جائزے کی روشنی میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

   ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، یہ گروپ، جو خود کو گمنام سوڈان کہتا ہے، خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا روسی ہیکنگ گروپ ''کل نیٹ'' سے تعلق ہے۔

حالیہ دنوں میں، اس گروپ کی طرف سے اسرائیلی ویب سائٹس کو بار بار نشانہ بنایا گیا ہے۔

گروپ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس ہفتے کے شروع میں اور بدھ کی سہ پہر دوبارہ موساد کی ویب سائٹ کو غیر فعال کیا گیا ہے۔

اس مہینے کے شروع میں بھی گروپ نے کہا کہ اس نے کئی بینکنگ اور دیگر اسرائیلی ویب سائٹس کو غیر فعال کر دیا ہے۔

اسی طرح اسرائیل کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی ویب سائٹس، بن گوریان ایئر پورٹ اور مختلف اسرائیلی نیوز ویب سائٹس سائبر حملے کے بعد بند ہو گئیں۔

مزیدخبریں