چاند گرہن کب ہوگا؟ ماہر فلکیات نے بتادیا

Apr 27, 2023 | 15:53 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ماسکو کے فلکیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ دنیا کے کئی خطوں میں مئی کے پہلے ہفتے میں چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پریس سروس نے جاری بیان میں کہا کہ  5 مئی 2023 کو دنیا کے کچھ خطوں میں افراد چاند کے مکمل گرہن ہونے کا مشاہدہ کرسکیں گے۔  چاند گرہن 4 گھنٹے اور 17 منٹ تک جاری رہے گا ساتھ ہی چاند زمین کے سائے میں تقریباً مکمل طور پرغائب ہو جائے گا اور اس دوران اگر مطلع صاف ہوا تو اس کی شمالی ڈسک کا کنارہ عام آنکھ سے دیکھا جاسکے گا۔

چاند گرہن  روس، انٹارکٹیکا سمیت ایشیا کے بیشتر حصوں میں دیکھاجاسکے گا جبکہ جنوب مشرقی یورپ، آسٹریلیا، افریقہ، بحر اوقیانوس اور بحر ہند کے علاقوں کے افراد بھی چاند گرہن کا مشاہدہ کر پائیں گے۔

مزیدخبریں