مجسٹریٹ کا قاتل سابق رکن پارلیمنٹ 14 سال بعد رہا

anand mohan released from prison
کیپشن: anand mohan released from prison
سورس: google

 ایک نیوز :  مجسٹریٹ کا قاتل سابق  رکن پارلیمنٹ اور مافیا ڈان  آنند موہن  14 سال سزا کاٹنے کے  بعد جیل سے رہا  کردیا گیا ۔
بہار حکومت کی جانب سے حال ہی میں ان سمیت 27 مجرموں کی رہائی کی اجازت دینے والے جیل کے قوانین میں ترمیم کی تھی، جس کے بعد آنند موہن کی رہائی ممکن ہو سکی۔
  گینگسٹر سے سیاستدان بنے آنند موہن سنگھ کوصبح بہار کی سہرسہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ جیل حکام نے بتایا کہ آنند موہن کو صبح ساڑھے 4 بجے رہا کیا گیا، تاکہ امن و امان متاثر نہ ہو۔ بہار حکومت کی جانب سے حال ہی میں ان سمیت 27 مجرموں کی رہائی کی اجازت دینے والے جیل کے قوانین میں ترمیم کی تھی، جس کے بعد آنند موہن کی رہائی ممکن ہو سکی۔ وہ 1994 میں اس وقت کے ضلع مجسٹریٹ گوپال گنج جی کرشنیا کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔
بہار حکومت کی جانب سے جیل مینوئل کے قوانین میں ترمیم کے بعد، ایک سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 14 سال یا 20 سال جیل میں رہنے والے 27 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سابق ایم پی آنند موہن کے استقبال کے لیے ضلع کے ویر کنور سنگھ چوک پر پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ گینگسٹر سے سیاست دان بنے سنجے پہلے اپنے ایم ایل اے بیٹے چیتن آنند کی منگنی کی تقریب میں شرکت کے لیے 15 دن کے لیے پیرول پر تھے۔ پیرول کی مدت ختم ہونے کے بعد وہ 26 اپریل کو سہرسہ جیل واپس لوٹے تھے۔

5 دسمبر 1994 کو آنند موہن نے مظفر پور میں گوپال گنج کے ضلع مجسٹریٹ جی کرشنیا کو قتل کر دیا تھا۔ کرشنیا کو مبینہ طور پر آنند موہن سنگھ کی طرف سے اکسائے گئے ہجوم نے قتل کر دیا تھا۔ اسے ان کی سرکاری گاڑی سے گھسیٹ کر باہر نکالا اور مار مار کر ہلاک کردیا تھا۔ جی کرشنیا، 1985 بیچ کے آئی اے ایس افسر، موجودہ تلنگانہ کے محبوب نگر کے رہنے والے تھے۔

آنند موہن کو 2007 میں نچلی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔ ایک سال بعد پٹنہ ہائی کورٹ نے سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔ اس کے بعد موہن نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا لیکن اسے اب تک کوئی راحت نہیں ملی ہے اور وہ 2007 سے سہرسہ جیل میں ہیں۔ ان کی اہلیہ لولی آنند بھی لوک سبھا ایم پی رہ چکی ہیں، جب کہ ان کا بیٹا چیتن آنند بہار کے شیوہر سے آر جے ڈی ایم ایل اے ہے۔