ایک نیوز: شہباز شریف نے پارٹی کی سیاسی و لیگل ٹیم کا اجلاس طلب کرلیا،اجلاس کچھ ہی دیر بعد وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اٹارنی جنرل، وزیر قانون سمیت لیگل ٹیم کے ارکان شرکت کریں گے،اجلاس میں سپریم کورٹ میں 3 رکنی بنچ کے زیر سماعت کیس پر مشاورت ہوگی، شہباز شریف لیگل اور سیاسی ٹیم کو اہم ہدایات جاری کریں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب اور کے پی سمیت ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کے حوالے سے کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےکی۔ دیگر ججز میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس منیب اختر شامل تھے۔