ایک نیوز: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر حکومت سنجیدہ ہے تو مذاکرات آج ہی ہوں گے۔ہم مذاکرات کے لیے آج شام 4 بجے بیٹھنے کو تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مذاکرات چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مقرر کردہ 3 رکنی کمیٹی ہی کرے گی۔ہم مذاکرات کے لیے آج شام 4 بجے بیٹھنے کو تیار ہیں، حکومت مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے تونام پیش کرے، چیئرمین سینٹ کو خط کا جواب لکھ دیا ہے۔
اس موقع پر فواد چودھری نے کہا کہ مذاکرات آئین کے مطابق کیے جائیں گے، آج مذاکرات شروع ہوئے تو ہم ویلکم کریں گے۔وہاں موجود عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت الیکشن میں نہیں جائے گی، یہ تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ معاملہ سینیٹ کا نہیں، پارٹیوں میں بات طے ہو گی۔عمران خان نے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، فواد چوہدری، علی ظفر اور مجھ پر مشتمل کمیٹی بنائی ہے، حکومت سنجیدہ ہے تو مذاکرات کے لیے آج بھی تیار ہیں۔ عدالت کے حکم پر پھر حاضر ہیں، مشاورت کے لیے وقت دیا جائے، پی ڈی ایم کا کوئی وزیر حاضر نہیں ہوا۔آج پھر حکومت کا ارادہ آئیں بائیں شائیں کرنے کا ہے، اب باقی باتیں عدالت میں ہوں گی۔