ایک نیوز : امریکا نے سری لنکا کے سابق نیول چیف اورموجودہ گورنر پر پابندی عائد کردی۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ویزا دینے سے انکار کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے سری لنکا کے سابق نیول چیف اور گورنر وسنتھا کرن نگوڈا کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی بنیاد پر ویزا دینے سے انکار کیا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سابق نیول چیف کو طویل سول وار کے دوران لوگوں کو قتل کرنے کے الزام کا سامنا ہے، انہوں نے بھتے کے لیے بچوں اور دولت مند افراد کو اغوا کرکے قتل کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ سابق نیول چیف پر 2021 میں ہیومن رائٹس گروپ کی جانب سے الزامات عائد کیے گئے جس کے بعد وسنتھا کو صدر گوتابایا راجاپکسے نے شمال مغربی صوبے کا گورنر مقرر کیا۔
وسنتھا کرن نگوڈا 2009 میں تامل باغیوں کو شکست دینے کے وقت سری لنکن ڈیفنس چیف کے طورپر ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہےکہ وسنتھا کرن نگوڈا پر لگنے والے الزامات بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے ہیں جو انتہائی سنجیدہ ہیں لہٰذا گورنر اور ان کی اہلیہ کو امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔