لاہور فروخت کیلئے جانے والی 20 من مردہ مرغیاں برآمد

Apr 27, 2023 | 14:14 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: محکمہ لائیو سٹاک نے ستگھرہ سے لاہور جاتے مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رینالہ خورد میں محکمہ لائیو سٹاک نے کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی کو ستگھرہ سے لاہور جاتے ہوئے پکڑ لیا ہے۔گاڑی میں 20 من کے قریب مردہ مرغیاں لوڈ کی گئی تھی۔

 محکمہ لائیو سٹاک کا کہنا ہے کہ مردہ مرغیاں لاہور فوڈز پوائنٹ برگر شوارما میں استعمال ہونی تھی۔محمکہ لائیو سٹاک نے مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی قبضہ میں لے کر دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

مزیدخبریں