ایک نیوز: شان شاہد نے51 ویں سالگرہ پر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر جذباتی پیغام جاری کیا۔
تفصیلات کے مطابق لالی وڈ سپر اسٹار شان نے لکھا کہ انہوں نے اپنے 35 سالہ فلمی کیئریر میں 600 سے زائد فلمیں کی ہیں جوکہ ان کے لیے اعراز ہے۔پاکستانی فلموں کے سپر اسٹار شان شاہد 51 برس کے ہوگئے۔ اپنی سالگرہ کے موقع پر شان نے بطور محب وطن پاکستانی ایک جذباتی پیغام لکھا جو کہ شان نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاونٹ ٹیوئٹر اور انسٹاگرام پر شیئر کیا۔
Born 27thAPril1972 ..in ????????.a never ending love affair with ????????..saw the ups and very downs of it ..yet my love grew ,joined film industry in 1988 a 35 yr career with more than 600 films .. it’s been an honour to be a pakistani actor & to serve the people of Pakistan .♥️???????????????????? pic.twitter.com/LlgJ7adT0Q
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) April 26, 2023
اداکار نے لکھا کہ وہ 27 اپریل 1972 کو پاکستان میں پیدا ہوئے تھے اور ان کی پاکستان سےمحبت نا ختم ہونے والی ہے۔ اس سفر میں کئی اتار چڑھاؤ آئے لیکن پھر بھی میری محبت پروان چڑھ رہی ہے۔ 1988 میں پاکستانی فلمی صعنت سے وابستہ ہوا۔ اپنے 35 سالہ فلمی کیئریر میں 600 سے زیادہ فلمیں کی ہیں۔ میرے لیے یہ اعزاز ہے کہ میں پاکستانی اداکار ہوں، پاکستانیوں کے لیے اپنی خدمات ایسے ہی پیش کرتا رہوں گا۔
View this post on Instagram
اداکار کے مداحوں نے ناصرف ان کو سالگرہ کی مبارک باد دی ، بلکہ ان کی خدمات کا اعتراف بھی کیا۔ایک صارف نے لکھا کہ آپ کی حب الوطنی کسی بھی شبہ سے بالاتر ہےہم جانتے ہیں کہ آپ نے پرائم ٹائم میں بالی ووڈ میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔جب آپ آسانی سے تمام ہندوستانی فلمی سپر اسٹارز کو پیچھے چھوڑ سکتے تھےلیکن آپ نے یہ جاننے کے باوجود کہ یہ وینٹی لیٹر پر ہے پاکستان میں کام کرنے کو ترجیح دی۔
Your patriotism is beyond any shadow of doubt lalla.
— AdvocateNazar (@nazarulislam71) April 26, 2023
We know u refused working in Bollywood in Ur prime time when you could easily have overcome/overdone all Indian Film superstars, but u preferred to work in Pakistan despite having knowledge that it's on ventilator. Salute ????.
ایک صارف نے لکھا کہ میں آپ کے والد کا بہت بڑا مداح تھا جب فلم زرقا دیکھی اور آپ کے والد کی محبت میں گرفتار ہو گیا۔ ایسے ہی کام جاری رکھیں۔
شان کے مداح ان کو انکی سالگرہ پر وش کر رہے ہیں۔ شان شاہد نے ریما کے ساتھ پاکستانی فلم بلندی سے ڈیبیو کیا۔ جس کے بعد انہوں نے سینکڑوں پنجابی اور اردو فلموں میں کام کیا۔
I was a big fan of your father, watched the film Zarqa and fell in love with your father and later Habib Jalib. Keep up the good work, young man
— Nadeem Akram (@nadeemakr) April 26, 2023